Saturday, May 11, 2024

جب تک معیشت میں استحکام نہیں آتا، آگے نہیں چل سکتے ، اسد عمر

جب تک معیشت میں استحکام نہیں آتا، آگے نہیں چل سکتے ، اسد عمر
April 22, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اسدعمر کا کہنا ہے جب تک معیشت میں استحکام نہیں آتا، آگے نہیں چل سکتے۔

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کے زیر اہتمام تقریب ہوئی۔ تقریب میں وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن جہانزیب خان بھی شریک ہوئے۔

 اسد عمر کا کہنا تھا پائیڈ نے گروتھ جیسے اہم معاملہ پر یہ ریفارم ایجنڈا سامنے لایا ہے۔ معیشت میں جب خسارہ ہو تو گروتھ ممکن نہیں ہے۔ بجٹ خسارہ سمیت جاری خسارہ میں گروتھ ممکن ہوتی ۔ اپنے اخراجات پورے کرنے کیلئے قرضہ لیا گیا۔ 20 ارب ڈالر کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سے اب کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہے۔ اب معیشت میں گروتھ اور ترقی کی جگہ موجود ہے۔ معاشی ترقی کیلئے گروتھ یا ترقی  کا ہدف طے کرنا ہو گا۔ ہم نے یہ بھی دیکھنا ہے گروتھ کے ثمرات ہر شہری تک پہنچ رہے ہیں یا نہیں۔

 اسد عمر کا کہنا تھا گروتھ پائیدار اور منصفانہ ہونی چاہیے۔ گروتھ کو پائیدار رکھنے کیلئے ماحولیاتی نظام کو درست کرنا ہو گا۔ قحط اور سیلاب سے کئی علاقے شدید متاثر ہوتے ہیں ان کی جانب بھی دیکھنا ہو گا۔