Friday, April 19, 2024

جب تک ظلم ہے مزاحمت بھی جاری رہے گی : طاہر القادری

جب تک ظلم ہے مزاحمت بھی جاری رہے گی : طاہر القادری
November 29, 2016

لاہور(92نیوز)ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ جب تک ظلم ہے مزاحمت بھی جاری رہے گی۔ ظلم وناانصافی کے خلاف جدوجہد میں تیزی لائیں گے۔ سربراہ عوامی تحریک نے کہا کہ چند سڑکوں اور پلوں کی تعمیر کا نام خوشحالی نہیں  تعلیم اور انصاف کے بغیر معاشرے قائم نہیں رہ سکتے۔

تفصیلات کےمطابق سربراہ پاکستان عوامی تحریک نے عوامی لائرز ونگ کے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص کے اقتدار کی مضبوطی پاکستان کی کمزوری ہے۔  جب تک ظلم ہے مزاحمت بھی رہے گی۔ ظلم وناانصافی کے خلاف جدوجہد میں تیزی لائیں گے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ چند سڑکوں، پلوں کی تعمیر کا نام خوشحالی نہیں۔ تعلیم اور انصاف کے بغیر معاشرے قائم نہیں رہ سکتے۔ سربراہ عوامی تحریک نے کہا کہ کیا عوام کو انصاف ملنا شروع ہو گیا؟ کیا کرپشن اور لوٹ مار ختم ہوگئی ہے جس کی وجہ سے نواز لیگ کا اقتدار مضبوط ہو گیا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ عوام کی خاموشی کا فائدہ ظالموں اور قاتلوں کو پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس کی سماعت دو دسمبر کو ہو گی۔ جوڈیشل کمیشن رپورٹ کے حصول کے ضمن میں لاہور ہائیکورٹ کا بنچ تیس نومبر کو سماعت کرے گا۔