Saturday, May 11, 2024

جب تک راستے کلیئر نہیں ہوجاتے کالعدم جماعت سے کوئی مذاکرات نہیں ہونگے، فواد چودھری

جب تک راستے کلیئر نہیں ہوجاتے کالعدم جماعت سے کوئی مذاکرات نہیں ہونگے، فواد چودھری
October 28, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر فواد چودھری نے کالعدم جماعت سے مذاکرات کی تردید کردی۔ کہا جب تک راستے کلیئر نہیں ہوجاتے کوئی مذاکرات نہیں ہونگے۔

فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت زرداری اور نواز دور کے قرضے اتار رہی ہے۔ زرداری اور نواز شریف کے ادوار میں دو ہزار آٹھ سے اٹھارہ تک تئیس ہزار ارب روپے کے قرضے لیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ انیس سو سینتالیس سے دو ہزار چھ تک ملک نے چھ ہزار ارب روپے قرضہ لیا تھا۔ پاکستان نے جتنا بھی قرضہ لیا، اس سے موٹرویز بنائیں، فوج بنائی، گوادر خریدا۔

ادھر وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب بولے راستے صاف ہونے تک ہم آگے نہیں بڑھ سکتے۔