Sunday, September 8, 2024

شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل ہونیوالا ہے ، شیخ رشید

شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل ہونیوالا ہے ، شیخ رشید
May 20, 2020

راولپنڈی ( 92 نیوز)  شیخ رشید کا کہنا ہے شہباز شریف  کا نام ای سی ایل میں شامل ہونے والا ہے، جب تک عمران خان عثمان بزدار کے ساتھ ہیں ان کی کارکردگی ہی کارکردگی ہے۔

 وزیر ریلوے نے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 31 جولائی تک جھاڑو پھرنے اور شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں شامل ہونے کی پیشگوئی کردی، کہتے ہیں اپوزیشن لیڈر کو پتہ چل گیا ہے کہ ان کا نام اسٹاپ لسٹ میں آچکا ہے۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا جب تک وزیراعظم عمران خان ساتھ ہیں عثمان بزدار کی کارکردگی ہی کارکردگی ہے ، شیخ رشید نے کہا ہم ناموس رسالت کے سپاہی ہیں، اسلام آباد میں سب کی کارکردگی بہت اچھی ہے، جہاں تبدیلی ہونی تھی وہ وزارت اطلاعات میں ہوگئی۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ریلوے حکومت کا ادارہ ہے،عوام کی خدمت کرنی ہے،کوروناسے جان چھوٹ جائےگی ،حکومت  کا کام ہوتا ہے دکاندار نہ بنے، بڑی مشکل سےٹرینیں کھلوائی ہیں، کوئی صوبہ ٹرینیں کھولنے کیلئے تیار نہیں  تھا،آن لائن ٹکٹ پر بہت سارے لوگوں کو اعتراض ہے۔

انہوں نے کہا کہ  سب صوبوں نے تعاون کیا اور آج ٹرینیں شروع کر دی گئیں ، تھوڑی سی  ٹرینوں کو اضافے کے بعد عام ٹکٹنگ میں اضافہ کیا جائے گا ، تمام ڈی ایس کو کہتا ہوں وہ ایس او پیز کا خاص خیال رکھیں ، تمام جگہوں سے ٹرینیں بروقت شروع کی گئیں ، میں نے ایس او پیز پر کام کے حوالے سے کمٹمنٹ کی ہے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ  سندھ حکومت نے ٹی وی پر اعتراض کیا مگر عملی طور پر نہیں ، اکتیس تاریخ تک یہی انتظامات کئے گئے ہیں بعد میں اجلاس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا، عید کے بعد آن لائن کے بعد دوسری ٹکٹیں بھی کھول دی جائیں گی ، خسارا تو بہت ہے مگر عوام کا دل جیتنا ہے ، حکومت کا کام نفع دیکھنا نہیں ، عمران خان نے ذاتی دلچسپی لی اسی وجہ سے ممکن ہوا۔