Thursday, April 18, 2024

جب تک آپ باہر نہیں جائینگے کورونا گھر نہیں آئیگا، ڈاکٹر ظفر مرزا

جب تک آپ باہر نہیں جائینگے کورونا گھر نہیں آئیگا، ڈاکٹر ظفر مرزا
March 23, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا کہتے ہیں کورونا وائرس اس وقت تک آپ کے گھر نہیں آئے گا جب تک آپ اسے لینے خود نہیں جائیں گے، چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا دن رات کورونا کو ختم کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ احتیاط، احتیاط، اور صرف احتیاط، وفاقی حکومت نے شہریوں کے نام ایک ہی پیغام دیا ہے، معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہاتھ صاف رکھیں تو کورونا وائرس سے بچا جاسکتا ہے، کورونا اس وقت تک نہیں آئے گا جب تک لینے نہیں جائیں گے۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا چین سے 12 ٹن مٹیریل لایا جائےگا، اسلام آباد میں کورونا کے 50 ہزار ٹیسٹ کریں گے، ادارے دن رات کورونا کو ختم کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ وفاقی حکومت اور این ڈی ایم اے کا کہنا ہے باہر نکلنا بہت ضروری ہے تو رش والی جگہوں پر نہ جائیں، مصافحہ نہ کریں،لوگوں سے گلے نہ ملیں، صورتحال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ ادارے پوری طرح متحرک ہیں۔