Sunday, May 12, 2024

جب بھی موقع ملا عوامی فلاحی کاموں کو ترجیح دی ، چودھری پرویزالہٰی

جب بھی موقع ملا عوامی فلاحی کاموں کو ترجیح دی ، چودھری پرویزالہٰی
February 7, 2021

لاہور (92 نیوز) چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ جب بھی موقع ملا عوامی فلاحی کاموں کو ترجیح دی۔

وکلا برادری کی چودھری برادران سے ملاقات ہوئی۔ چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ ان کے دور میں وکلا کو تمام سرکاری اسپتالوں کی ایمرجنسی میں مفت سہولیات دی جاتی تھیں۔ دل کا علاج بھی مفت کیا جاتا تھا۔ انہوں نے مطالبہ کیا وکلا کو اب بھی ان کے دور میں دی جانے والی سہولیات ملنی چاہئیں۔

چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ جب بھی موقع ملا انہوں نے ہمیشہ عوامی فلاحی کاموں کو ترجیح دی۔ وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ سے بات کر کے سپریم کورٹ بار کیلئے ہاؤسنگ سوسائٹی جلد شروع کروائی جائے گی۔

نائب صدر سپریم کورٹ بار کا کہنا تھا کہ چودھری پرویزالہٰی نے ہمیشہ عوامی فلاحی کاموں کو ترجیح دی۔

وکلاء کے وفد میں جنرل سیکرٹری سپریم کورٹ بار رانا احمد شہزاد فاروق، ایگزیکٹیو ممبر چودھری عارف، ناصر صدیقی، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عامر سعید راں اور دیگر موجود تھے۔