Thursday, April 18, 2024

جاپانی کھلاڑی کائی نیشیکوری نے بارسلونا اوپن کا ٹائٹل مسلسل دوسری بار جیت لیا

جاپانی کھلاڑی کائی نیشیکوری نے بارسلونا اوپن کا ٹائٹل مسلسل دوسری بار جیت لیا
April 27, 2015
بارسلونا (ویب ڈیسک) بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کائی نیشی کوری نے مسلسل دوسری بار جیت لیا۔ جاپانی ٹینس سٹار نے سپین کے پیبلو اینڈو جار کو ہرا کر ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا۔ پچیس سالہ نیشیکوری نے اینڈوجار کو سٹریٹ سیٹس میں چھے چار اور چھے چار سے شکست دی۔ عالمی نمبر پانچ نے فتح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹائٹل کا دفاع کرنے پر بہت خوشی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ آئندہ سال بھی ایسی ہی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے پرامید ہیں۔ ڈبلز ٹائٹل جیمی مرے اور جان پیرز نے اپنے نام کر لیا۔ فاتح جوڑی کا سکور تین چھے، سات چھے اور نو گیارہ رہا۔ دوسری جانب سٹٹگارٹ گراں پری اوپن کے فائنل میں جرمنی کی انجلیک کیربر نے ڈنمارک کی کیرولین ووزنیاکی کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔ انجلیک کی کامیابی کا سکور تین چھے، چھے ایک اور سات پانچ رہا۔