Friday, March 29, 2024

جاپانی کمپنی ہونڈا نے خوبصورت گاڑیوں کے بعد پہلا طیارہ بھی بنا لیا

جاپانی کمپنی ہونڈا نے خوبصورت گاڑیوں کے بعد پہلا طیارہ بھی بنا لیا
October 3, 2016
ٹوکیو(ویب ڈیسک ) جاپانی کمپنی ہونڈا جو اپنی خوبصورت اور بہترین کوالٹی کی گاڑیوں کی وجہ سے مشہور ہے نے ایک اور کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنا پہلا طیارہ بھی تیار کرلیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق جاپانی کمپنی ہونڈا کو اس کی گاڑیوں کے لیے جانا جاتا ہے مگر اب وہ فضائی طیاروں کے شعبے میں بھی قدم رکھ رہی ہے اور اس کے پہلے ہلکے وزن کے جہاز کو امریکا میں اڑان بھرنے کی اجازت مل گئی ہے۔ ہونڈا کی جانب سے اس پراجیکٹ پر تیس برس سے کام جاری تھا اور دو ارب ڈالرز سے زائد خرچ کیے گئے۔ اب 3 ہزار گھنٹوں کی ٹیسٹ پروازوں کے بعد ہونڈا جیٹ کو امریکا میں دسمبر میں پرواز کی اجازت مل گئی ہے اور یورپ میں یہ اپریل میں فضاءمیں بلند ہوتے نظر آئیں گے۔ یہ طیارہ 30 ہزار فٹ کی بلندی پر 483 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرسکتا ہے اور دیگر کمپنیوں کے اسی طرح کے طیاروں کے مقابلے میں زیادہ تیز رفتار ہے۔ اس طیارے کے انجن پروں کے اوپر نصب کیے گئے ہیں تاکہ شور کی آواز میں کمی لائی جائے۔ ہونڈا کا دعویٰ ہے کہ یہ ایندھن بچانے والا طیارہ ہے جو 160 گیلن ایندھن پر 600 ناٹیکل میل تک سفر کرسکتا ہے۔