Monday, September 16, 2024

جاپانی کراٹے ماسٹربچوں اوربڑوں کو کراٹے سکھانے پاکستان پہنچ گیا

جاپانی کراٹے ماسٹربچوں اوربڑوں کو کراٹے سکھانے پاکستان پہنچ گیا
February 14, 2017
کراچی(92نیوز)جاپانی  کراٹےماسٹر بچوں اور بڑوں کو کراٹے سکھانے پاکستان پہنچ گیا زبان  سے نا آشنائی کے باوجود پاکستانیوں نے جدید داو پیچ سیکھے۔ تفصیلات کےمطابق جاپانی انفارمیشن اینڈ کلچرل سینٹر میں  کراٹے کی تین روزہ ورک شاپ کا آغاز ہوگیا ہے جس میں تربیت کے لئے جاپان کراٹے ایسو سی ایشن کےانسٹرکٹر سیون ڈان شنہا پاکستان پہنچ گئے ہیں ۔ تین روزہ ورکشاپ میں ملک  بھر سے ہر روز کراٹے کے پچاس کھلاڑی تربیت حاصل کریں گے۔ زبان سے ناواقفیت کے باوجود پاکستانی کھلاڑیوں نے تربیت کا موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیا۔ پاکستان میں لگ بھگچالیس ہزار سے زائد کراٹے کے کھلاڑی ہیں جبکہ دوسری طرف کراٹے کو دو ہزار بیس میں ٹوکیو میں ہونے والے اولمپکس کا حصہ بھی بنایا گیا۔ اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے جاپان نے پاکستان میں کراٹے کے فروغ کے لئے تین روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا ہے۔