Friday, March 29, 2024

جاپانی وزیراعظم کے دفتر کی چھت پر پراسرار ڈرون اتر آیا، ڈرون میں تابکار مواد پایا گیا، تحقیقات جاری

جاپانی وزیراعظم کے دفتر کی چھت پر پراسرار ڈرون اتر آیا، ڈرون میں تابکار مواد پایا گیا، تحقیقات جاری
April 23, 2015
انڈونیشیا (ویب ڈیسک) جاپانی وزیراعظم کے دفتر کی چھت پر ڈرون کی موجودگی سے سکیورٹی حکام میں کھلبلی مچ گئی۔ ڈرون میں تابکار مواد کی مقدار بھی پائی گئی ہے۔ جاپانی حکام کے مطابق اچانک ایک پراسرار ڈرون جس میں  تابکاری مادہ بھی موجود تھا جاپانی وزیراعظم کے دفتر پر اتر گیا جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر پوری عمارت کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق ڈرون کا سائز ایک فٹ سات انچ ہے اور اس میں ایک چھوٹا کیمرہ اور پانی کی بوتل بھی لگی ہوئی تھی۔ ڈرون وزیراعظم کے آفس کی چھت پر کیسے آیا اس بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ جاپانی وزیراعظم شنزو ایبے ان دنوں  ایشیا افریقہ کانفرنس میں شرکت کیلئے انڈونیشیا کے دورے پر ہیں۔