Saturday, April 27, 2024

جاپانی وزیراعظم کی لاس اینجلس آمد کے موقع پر احتجاجی مظاہرہ

جاپانی وزیراعظم کی لاس اینجلس آمد کے موقع پر احتجاجی مظاہرہ
May 2, 2015
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) جاپان کے وزیراعظم شینزو ایبے کی لاس اینجلس آمد پر کورین اور امریکی شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے جاپانی وزیراعظم سے دوسری جنگ عظیم کے دوران مظالم پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔ جاپان کے وزیراعظم شینزو ایبے ان دنوں امریکا کے دورے پر ہیں۔ وہ جاپان امریکا اقتصادی فورم کے شرکاءسے خطاب کرنے پہنچے تو وہاں مظاہرین جمع ہو گئے جن میں کورین اور امریکی شہری شریک تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ جاپانی وزیراعظم دوسری جنگ عظیم میں کورین شہریوں پر فوج کے مظالم پر معافی مانگیں۔ ایک ہفتہ قبل وزیراعظم ایبے نے ایک انٹرویو میں دوسری جنگ عظیم میں جاپانی فوج کی جانب سےکوریائی خواتین کے جنسی استحصال کے معاملے پر لب کشائی کی تھی اور ان خواتین کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا تھا تاہم ان سے معافی نہیں مانگی تھی۔