Saturday, May 11, 2024

جاپانی وزیراعظم کا ایرانی صدر روحانی کو نیوکلیئر معاہدہ پر قائم رہنے کا مشورہ

جاپانی وزیراعظم کا ایرانی صدر روحانی کو نیوکلیئر معاہدہ پر قائم رہنے کا مشورہ
January 1, 2020
تہران (92 نیوز) جاپانی وزیراعظم شینزو آبے نے ایرانی صدر حسن روحانی کو نیوکلیئر معاہدہ پر قائم رہنے کا مشورہ دے دیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاپانی وزیراعظم شینزو آبے نے ایران کے صدر حسن روحانی نے ٹوکیو میں ہونے والی ملاقات میں مشورہ دیا کہ وہ 2015 میں ہونے والے تاریخی نیوکلئیر معاہدہ کی پاسداری کریں۔ جاپانی وزیراعظم نے کہا کہ وہ مشرق وسطیٰ میں استحکام لانے کیلئے ہر ممکنہ کوشش کریں گے۔ ملاقات کے دوران  ایرانی صدر نے جاپانی وزیر اعظم کو کہا کہ وہ نیوکلئیر معاہدہ کو برقرار رکھنے کیلئے دوسرے ممالک سے رابطے کریں۔