Friday, April 19, 2024

جاپانی وزیراعظم شنزو ابے نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

جاپانی وزیراعظم شنزو ابے نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
August 29, 2020
ٹوکیو (92 نیوز) جاپان کے وزیراعظم 65 سالہ شنزو ابے نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ شنزو ابے نے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا کہ صحت کے مسائل کے سبب اہم ذمہ داری اٹھانے سے قاصر ہوں۔ شنزو ابے 7 سال 8 ماہ تک جاپان کے وزیر اعظم رہے اور انہیں جاپان کی تاریخ کا سب سے زیادہ مدت تک وزیراعظم رہنے کا اعزاز حاصل ہے۔ اس سے قبل 2006 سے 2007 تک شنزو ابے جاپان کے وزیراعظم رہ چکے ہیں، جبکہ 2005-06 میں چیف کیبنٹ سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں۔