Tuesday, April 23, 2024

جاپانی وزیر خارجہ کی آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات

جاپانی وزیر خارجہ کی آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات
January 4, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) جاپانی وزیر خارجہ تارو کونو نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جس میں انہوں نے آرمی چیف سے ملاقات کی اور خطے کے امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔
پاکستان کے دورے پر آئے جاپانی وزیر خارجہ تارو کونو پاک فوج کے ہیڈ کواٹر پہنچے جہاں انہوں نے آرمی چیف کے ہمراہ یاد گار شہداء پر حاضری دی۔
جی ایچ کیو آمد پر معزز مہمان کو اعزازی گارڈ پیش کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جاپانی وزیر خارجہ کو انسداد دہشت گردی کی جنگ اور علاقائی استحکام کیلئے جاری کاوشوں پر بریفنگ دی گئی۔
اس کے علاوہ فاٹا کے بے گھر خاندانوں کی بحالی اور جاپانی امداد سے بھی آگاہ کیا گیا اور جاپان کی جانب سے سرحدی گزرگاہوں پر سکیننگ آلات کی فراہمی سے متعلق بھی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔
اس موقع پر جاپانی وزیر خارجہ نے کہا کہ جاپان پاکستان کیساتھ سکیورٹی تعاون کو فروغ دینے کا خواہشمند ہے۔ پاکستان کیساتھ انسداد ہشتگردی کیلئے تعاون میں اضافہ کیا جائے گا۔
ادھر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جاپانی وزیر خارجہ کے دورے پر شکریہ ادا کیا اور پاکستان کی علاقائی سلامتی کی کاوشوں کو سراہنے پر بھی جاپانی وزیر خارجہ سے اظہار تشکر کیا۔