Friday, March 29, 2024

جاپانی وزیر تجارت کوحلقے کے لوگوں کو تحائف دینا مہنگا پڑ گیا

جاپانی وزیر تجارت کوحلقے کے لوگوں کو تحائف دینا مہنگا پڑ گیا
October 25, 2019
ٹوکیو (92 نیوز) جاپان کے نئے وزیر تجارت کو اپنے حلقے کے لوگوں کو پھلوں کے تحائف دینا مہنگا پڑ گیا، الیکشن قوانین کی خلاف ورزی پر عہدے سے مستعفیٰ ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر تجارت ایسو سوگاؤرا نے ٹوکیو میں مہنگے خربوزے، نارنجیاں، ہرن کا گوشت اور شاہی جیلی جیسے مہنگے تحائف تقسیم کیے تھے۔ اس کے علاوہ بھی ان پر حلقے کے ایک خاندان کی حمایت حاصل کرنے کے لیے 20 ہزار جاپانی ین کی پیشکش کا الزام لگایا گیا ہے۔ ایسو سوگاؤرا نے مؤقف اختیار کیا کہ مجھے نہیں لگتا کہ میں نے انتخابی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے لیکن پھر بھی اس کی تصدیق کروں گا۔