Tuesday, April 16, 2024

جاپانی سفیر کی وزیراعظم کے مشیر طارق فاطمی سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو

جاپانی سفیر کی وزیراعظم کے مشیر طارق فاطمی سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
May 4, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) جاپانی سفیر کی وزیراعظم کے مشیر طارق فاطمی سے ملاقات کی ہے۔ دونوں ممالک نے دوطرفہ تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ جاپان کے نئے سفیر تکاشی کورائے نے اسلام آباد میں وزیرعظم کے مشیر طارق فاطمی سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔ طارق فاطمی نے جاپانی سفیر کو پاک بھارت تعلقات اور افغان امن عمل کے حوالے سے کی گئی حالیہ کوششوں پر بریفنگ بھی دی۔ جاپانی سفیر کی جانب سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ طارق فاطمی نے جاپان کے سفیر تکاشی کورائے کو اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم کے مشیر نے جاپانی سفیر کو دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں پاکستانی کامیابیوں سے بھی آگاہ کیا۔ جاپانی سفیر نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی کوششوں کی  تعریف کی۔