Tuesday, April 23, 2024

جاپانی سائنسدانوں نے جوتے اٹھانے کےلئے ڈرون تیار کر لیا

جاپانی سائنسدانوں نے جوتے اٹھانے کےلئے ڈرون تیار کر لیا
March 5, 2015
ٹوکیو(ویب ڈٰیسک )مشینیں اور روبوٹس انسان کی اہمیت کوکم کررہے ہیں اس حقیقت کا اندازہ ترقی یافتہ ممالک کی ٹیکنالوجی سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے لیکن جاپانی سائنسدان ایک ہاتھ آگے ہی ہیں ۔ جاپانی سائنسدانوں نے  ایک ایسا ڈرون تیار کرلیا جو کاریگروں کی جگہ لیتے ہوئے جوتے اٹھا کر مقررہ جگہوں پر رکھتا ہے ۔   ٹوکیو  کی  ایک  دکان  میں  گھومتا ہوا یہ ڈرون میزائل تو نہیں گراتا مگر جوتے ضرور اٹھاتا ہے ۔ شوخ سبز رنگ کے اس  ڈرون کے لیے دکان میں  باقائدہ  مناسب جگہ پر ایک لانچنگ پیڈ  بھی  رکھا گیا ہے جودکان کے  حکم ملنے پر  یہ جوتے اٹھاتا  ہے اور جاکر  ٹوکری میں بھی پھینک دیتا  ہے ۔ یہ ڈرون چار میٹر کی بلندی تک اڑسکتا ہے اور بڑی آہستگی کےساتھ اپنی منزل پر پہنچ جاتا ہے ۔ جوتوں کی دکان پر جوتے خریدنے کی بجائے ڈرون کو دیکھنے کےلئے لوگ امڈ آئے ۔