Saturday, April 20, 2024

جاپانی روبوٹ نے سپیس اسٹیشن میں18 ماہ گزار کر 2ورلڈ ریکارڈ قائم کردیے

جاپانی روبوٹ نے سپیس اسٹیشن میں18 ماہ گزار کر 2ورلڈ ریکارڈ قائم کردیے
March 27, 2015
برلن(ویب ڈیسک)جاپان کے روبوٹ  نے انٹر نیشنل سپیس اسٹیشن میں اٹھارہ ماہ گزار کر دو ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیے ۔ دیکھنے کو یہ ایک  چھوٹا سا روبوٹ ہے  مگر اس کا کام اتنا بڑا ہے کہ سننے والے دنگ رہ جاتے ہیں جی ہاں یہ چلبلا روبوٹ صرف تیرہ انچ لمبا اور ایک کلو گرام وزنی ہے،اس کا نام ہےکریبو اور بظاہر چھوٹا نظر آنے والا یہ روبوٹ  خلا بازوں کی تنہائی دور کرتا اور ان کی مدد کرتا ہے ۔ چہرے کو پہچانتا ہے اور باتیں بھی کرتا ہے۔ مسٹر کریبو  گذشتہ کئی ماہ سے انٹر نیشنل سپیس اسٹیشن پر موجود رہے۔ اور خلا بازوں کے ساتھی کے فرائض سرانجام دیے۔ زمین سے خلا میں جانے والا یہ روبوٹ خلابازوں کے پہلے مددگار کے اعزاز کا مستحق ٹھہرا۔ کریبوحال ہی میں خلا کے ساتھی  کی خدمات سرانجام دے کر  واپس جاپان  لوٹا ہےجس نے گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈکے دو ایوارڈ اپنے نام کرلیے ہیں۔