Sunday, September 8, 2024

جاپانی انجینئر نے 3کلوگرام وزن رکھنے والی سکیٹ بورڈ کار ایجاد کر لی

جاپانی انجینئر نے 3کلوگرام وزن رکھنے والی سکیٹ بورڈ کار ایجاد کر لی
August 10, 2015
ٹوکیو (ویب ڈیسک) ایک جاپانی انجینئر نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک انوکھا کارنامہ سرانجام دیا ہے۔ 26سالہ کونیاکو سیتو اور اس کی ٹیم نے لیتھیم بیٹری سے مزین ایک سکیٹ بورڈ تیار کیا ہے جسے انہوں نے "Walk car" کا نام دیا ہے۔ ایلومینیم سے بنی سکیٹ بورڈ کار 2سے 3کلو وزن رکھتی ہے اور ایک لیپ ٹاپ کی طرح دکھائی دیتی ہے۔ جاپانی انجینئر سیتو کے مطابق یہ سکیٹ بورڈ کار 120کلو گرام تک وزن اٹھا سکتی ہے اور دیکھنے میں اس کی جسامت بھی اتنی ہی ہے کہ اس پر صرف ایک سوار کھڑا ہو سکتا ہے۔ یہ سکیٹ بورڈ کار 10کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی ہے، رک جانے پر اس کی بیٹری کو چارج کرنا پڑتا ہے۔ اس سکیٹ بورڈ کار کو ہموار راستے پر چلنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے اور جیسے ہی ناہموار راستہ مثلاً سیڑھیاں یا ڈھلان آئے آپ اسے ہاتھوں پر اٹھائیں اور ہموار سڑک یا راستہ آنے پر دوبارہ سکیٹ بورڈ کار کا لطف اٹھائیں ہے نہ مزیدار ایجاد۔