Tuesday, April 16, 2024

جاپان کے مغربی حصوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

جاپان کے مغربی حصوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری
July 8, 2018
ٹوکیو (92 نیوز) جاپان کے مغربی حصوں میں  شدید بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ  نے تباہی مچادی ۔ مختلف حادثات میں 76 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہو گئے ۔ جاپان کے مغربی حصے اس وقت سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں ہے ۔ کئی دیہات پوری طرح تباہی کا شکار ہوگئے ہیں۔ سب سے زیادہ جانی نقصان ہیرو شیما میں ہوا جہاں پندرہ افراد  لقمہ اجل بنے ۔ دس لاکھ سے زائد افراد متاثر علاقے چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ۔ ہزاروں فوجی و پولیس اہلکار اور فائر فائٹرز ریسیکو آپریشنز میں حصہ لے رہے ہیں ۔ حکام کے مطابق درجنوں افراد مٹی کے تودوں تلے دے ہوئے ہیں جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔ متاثر علاقوں میں بارشوں کا یہ سلسلہ  آئندہ چند روز تک جاری رہے گا۔