جاپان کے قونصل جنرل کا کراچی سرکلر ریلوے میں سفر
جاپانی سفارتکار نے پلیٹ فارم پر روانگی کیلئے تیار ٹرین کا معائنہ کیا۔ قونصل جنرل نے گھوم پھر کر بوگیوں کی کوالٹی چیک کی۔ وہ کینٹ اسٹیشن پر اتر گئے۔ قونصل جنرل جاپان نے سفری ٹکٹ یاد گار کے طور پر اپنے پاس رکھ لیا۔
جاپانی قونصل جنرل نے اورنگی ریلوے اسٹیشن پر جاری تعمیراتی کام بھی دیکھا۔ انہوں نے سائٹ، لیاری اور وزیر مینشن ریلوے اسٹیشنوں کا بھی معائنہ کیا۔ توشی کازو ایسومورو نے کے سی آر چلانے کی پاکستان ریلوے کی کوشش کو سراہا۔