Thursday, April 25, 2024

جاپان کے شمشیر زنی کے ماہر ریو میاک نے کھانے کی ہوم ڈلیوری شروع کر دی

جاپان کے شمشیر زنی کے ماہر ریو میاک نے کھانے کی ہوم ڈلیوری شروع کر دی
May 13, 2020
 ٹوکیو (92 نیوز) جاپان کے شمشیر زنی کے ماہر ریو میاک نے کھانے کی ہوم ڈلیوری کا کام شروع کر دیا ۔ ریو میاک ٹوکیو اولمپک کی تیاری بھی کر رہے ہیں۔ جاپان کے شمشیر زنی کے ماہر ریو میاک فوڈ ڈیلوری کے ذریعے خود کو فٹ رکھنے کی کوشش کر رہے تاکہ کورونا لاک ڈاؤن کے دوران اپنی آمدنی میں بھی اضافہ کر سکیں۔ میاک کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے غیر یقینی صورتحال ہے اور مجھے نہیں معلوم کہ میں اگلے سال اولمپئن بن سکوں گا یا نہیں ۔ ایسے حالات میں سپانسرز سے معاہدہ غیر سنجیدہ ہو گا۔ ریومیاک نے لندن اولمپک 2012 میں سلور میڈل حاصل کیا تھا۔