Friday, September 20, 2024

جاپان کے شمالی حصے شدید برفانی طوفان کی لپیٹ میں آگئے

جاپان کے شمالی حصے شدید برفانی طوفان کی لپیٹ میں آگئے
March 1, 2016
ٹوکیو(ویب ڈیسک)جاپان کے شمالی حصے شدید برفانی طوفان کی لپیٹ میں آگئےہیں سرد ہواؤں اور برف سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ متعدد شہروں میں زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے ۔ تفصیلات کےمطابق جاپان کے شمالی حصوں میں برفانی طوفان کے باعث کاروبار زندگی معطل ہوکر رہ گیا  ہے یخ بستہ تیز ہواؤں نے متعدد شہروں کو متاثر کیا ہےجاپان کے شہر یوچی اور چیٹوسی  سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں ۔ محکمہ موسمیات نے ایک سو چوالیس کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار سے چلنے والی ہوائیں ریکارڈ کی ہیں تیز برفانی ہواؤں اور برف باری سے ٹرانسمیشن کو نقصان پہنچا ہےجبکہ کئی  مقامات پر بجلی بھی بند ہےجاپانی میڈیا کے مطابق ساڑھے چار ہزار افراد بجلی سے محروم ہیں جبکہ ایک سو بیس پروازیں معطل کردی گئی ہیں۔ جاپان کے محکمہ موسمیات کے مطابق یہ صورت حال دو دن تک جاری رہ سکتی ہے۔