Tuesday, April 16, 2024

جاپان کے جزیرہ ہوکیڈو میں 6.7 شدت کا زلزلہ، 120 افراد زخمی

جاپان کے جزیرہ ہوکیڈو میں 6.7 شدت کا زلزلہ، 120 افراد زخمی
September 6, 2018
ٹوکیو (92 نیوز) جاپان کو ایک اور قدرتی آفت نے گھیر لیا۔ شمالی جزیرہ ہوکیڈو میں چھ اعشاریہ سات شدت کے زلزلے اور لینڈ سلائیڈنگ سے ایک سو بیس افراد زخمی اور انیس لاپتہ ہو گئے۔ امریکی جیولاجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی گہرائی بتیس کلومیٹر اور مرکز سپورو شہر سے ارسٹھ کلومیٹر دور تھا۔ زلزلے کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد گھر مٹی تلے دب گئے جبکہ تیس لاکھ سے زائد گھروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ۔ حکام کے مطابق زلزلے کے بعد پانچ اعشاریہ چار شدت کا آفٹر شاک بھی محسوس کیا گیا۔ وزیر اعظم شنزو آبے نے ریسکیو آپریشن میں معاونت کیلئے چار ہزار فوجی اہلکار تعینات کردیئے ۔ یہ زلزلہ ایسے وقت میں آیا ہے جب جاپان ابھی سمندری طوفان جیبی کی تباہ کاریوں سے بھی سنبھل نہیں پایا۔