Friday, April 26, 2024

جاپان کو 60 سالہ تاریخ کے خطرناک طوفان کا سامنا، تیز ہواؤں سے کئی گھروں کی چھتیں اڑ گئیں

جاپان کو 60 سالہ تاریخ کے خطرناک طوفان کا سامنا، تیز ہواؤں سے کئی گھروں کی چھتیں اڑ گئیں
October 12, 2019
 ٹوکیو (92 نیوز) جاپان کو 60 سالہ تاریخ کے خطرناک طوفان کا سامنا ہے۔ تیز ہواؤں سے کئی گھروں کی چھتیں اڑ گئیں۔ گاڑی الٹنے سے 1 شخص ہلاک ہو گیا۔ جاپان میں ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی۔ لوگوں کو 60 سال کی تاریخ کی سب سے طوفانی بارشوں اور تیز رفتار ہواؤں کا سامنا ہے۔ جاپان کے شہر ایچی ہارا میں طوفان نے 4 افراد کو زخمی کر دیا۔ تیزرفتار ہواؤں نے کئی گھروں کی چھتیں اڑا دی ۔ 16ہزار سے زائد گھر بجلی سے محروم ہو چکے ہیں۔ طوفان کے پیش نظر ریلوے نظام معطل ہو چکا ہے۔ 1600 سے زائد پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں۔ جاپان کی مقامی حکومتوں نے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے پیش نظر 10 لاکھ سے زائد لوگوں کو نقل مکانی کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ عوام نے کھانے پینے کی اشیاء بھی محفوظ کر لی ہیں۔ جاپان کے محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کیساتھ 216 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔