Friday, April 19, 2024

جاپان کو 60 سالہ تاریخ کے خطرناک طوفان کا سامنا

جاپان کو 60 سالہ تاریخ کے خطرناک طوفان کا سامنا
October 12, 2019
 ٹوکیو (92 نیوز) جاپان کو 60 سالہ تاریخ کے خطرناک طوفان کا سامنا ہے۔ طوفان ہاگی بِس کچھ دیر بعد جاپان کے ساحل سے ٹکرائے گا۔ طوفان کے پیش نظر ریلوے نظام اور فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا۔ عوام نے کھانے پینے کی اشیاء محفوظ کر لی۔ جاپانی محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کیساتھ 216 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔ قبل ازیں طاقتور طوفان فائی جاپان کے ساحل سے ٹکرا گیا تھا۔  210کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے چلنے والی ہوائوں کے تیز جھکڑوں سے ہر شے تہس نہس ہو گئی تھی۔ مختلف حادثات میں 30 افراد زخمی جبکہ 9 لاکھ سے زائد بجلی سے محروم ہو گئے تھے۔ تیز ہواؤں کے باعث گھروں کی چھتیں اڑ گئیں جبکہ درخت جڑوں سے اکھڑ گئے تھے۔ ٹوکیو اور گرد و نواح میں لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہو گئے تھے۔ خراب موسم کے باعث ڈیرھ سو کے قریب پروازیں اور ٹرین سروس منسوخ کر دی گئی تھیں۔