Saturday, April 20, 2024

جاپان کا کورونا وباء کیخلاف پاکستان کیلئے 95 لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان

جاپان کا کورونا وباء کیخلاف پاکستان کیلئے 95 لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان
December 15, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) جاپان نے کورونا وباء کیخلاف پاکستان کیلئے 95 لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان کردیا۔

جاپانی سفارتخانے کے مطابق جاپانی سفیر متسودا کونینوری اور سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن کے مابین دستاویز کا تبادلہ ہوا، امداد سے کورونا اور دیگر وبائی امراض کیخلاف استعداد کار بہتر بنائی جائے گی۔

ترجمان جاپانی سفارتخانہ کے مطابق امداد کے تحت ایکسرے مشینوں سمیت 30 سے زائد طبی آلات فراہم کیے جائیں گے۔ جاپانی سفارتخانہ اور این ڈی ایم اے کورونا وباء کیخلاف اشتراک کیساتھ کام کر رہے ہیں۔

جاپانی سفیر متسودا کونینوری کا کہنا ہے کہ جاپانی امداد کورونا وباء کیساتھ مستقبل کے خطرات سے نمٹنے میں مدد دے دی۔ جاپان کورونا وباء کیخلاف عالمی جنگ میں تعاون جاری رکھے گا۔

جاپانی سفارتخانہ کے مطابق حالیہ امداد سمیت جاپان اب تک پاکستان کو ایک کروڑ 69 لاکھ ڈالر امداد فراہم کر چکا ہے۔