Thursday, April 25, 2024

جاپان کا ٹوکیو اولمپکس صرف مقامی تماشائیوں کی موجودگی میں کرانے کا فیصلہ

جاپان کا ٹوکیو اولمپکس صرف مقامی تماشائیوں کی موجودگی میں کرانے کا فیصلہ
March 9, 2021

ٹوکیو (92 نیوز) اولمپکس مقابلے دیکھنے کے خواہشمند افراد کیلئے بری خبر ہے۔ جاپان نے ٹوکیو اولمپکس صرف مقامی تماشائیوں کی موجودگی میں کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

اولمپکس انتظامیہ کا کہنا ہے غیر ملکیوں کو ٹوکیو اولمپکس کے مقابلے دیکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ فیصلے کا مقصد کورونا کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔

ٹوکیو اولمپکس 9 جولائی سے 23 جولائی2021 تک منعقد ہونا ہیں۔