Sunday, May 19, 2024

جاپان، چین، یورپ اور امریکا میں برفباری سے نظام زندگی معطل، برازیل میں سیلاب سے تباہی

جاپان، چین، یورپ اور امریکا میں برفباری سے نظام زندگی معطل، برازیل میں سیلاب سے تباہی
December 28, 2021 ویب ڈیسک

ٹوکیو/ بیجنگ/ واشنگٹن (92 نیوز) جاپان، چین، یورپ اور امریکا میں ہونے والی برف باری نے نظام زندگی معطل کرکے رکھ دیا، برازیل میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی پھیلا دی۔

دنیا کے بہت سے علاقے ان دنوں شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، بارشوں اور برفباری نے نظام زندگی معطل کردیا ہے۔

جاپان میں شدید برفباری سے بجلی اور ٹرانسپورٹ کے مسائل پیدا ہوگئے، کانسائی ریجن سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، ایئرپورٹس بند کردیئے گئے ہیں جبکہ 180 سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گھروں سے نکلتے ہوئے احتیاط کریں۔

چین بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہے، برفباری سے صوبہ شیندونگ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، لوگ گھروں میں قید ہوکر رہ گئے ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہے۔ دوسری طرف چین کے بعد علاقوں میں برفباری کے بعد دلفریب مناظر بھی دیکھے جارہے ہیں۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں بھی وقفہ وقفہ سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے، پھلسن کے باعث سڑکوں پر حادثات بھی دیکھنے میں آئے۔

یورپ کے ملک آسٹریا کے علاقے سٹارک میں بھی شدید برف پڑی، گاڑیاں برف تلے دب گئی، جس سے لوگ پریشان ہوگئے۔

ادھر برازیل میں شدید بارش اور سیلاب سے تباہی جاری ہے، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مختلف حادثات میں 18 افراد ہلاک اور 280 سے زائد زخمی ہوئے ہیں، 35 ہزار سے زائد افراد ریاست باہیا سے نقل مکانی پر مجبور ہوچکے ہیں۔