Saturday, April 27, 2024

جاپان نے دنیا کا تیزترین کمپیوٹر بنانے کا اعلان کر دیا

جاپان نے دنیا کا تیزترین کمپیوٹر بنانے کا اعلان کر دیا
November 27, 2016

ٹوکیو (ویب ڈیسک) جاپان نے دنیا کے تیزترین کمپیوٹر کی تیاری شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق جاپان اپنے سپر کمپیوٹر کو مینوفیکچرنگ کے میدان میں آزمائے گا اور اس کی مدد سے تحقیق اور ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے خودکار کارز، روبوٹس اور میڈیکل آلات تیار کرے گا۔ یہ سپر کمپیوٹر ایک سو تیس کواڈریلین کیلکولیشن پر سیکنڈ یا ایک سو تیس پیٹا فلوپس پر مشتمل ہو گا۔

یاد رہے کہ دنیا کا تیزترین کمپیوٹر اس وقت چین کے پاس ہے جس کی سپیڈ ترانوے پیٹا فلوپس ہے۔

جاپانی حکام کے مطابق اس سپر کمپیوٹر کی تیاری پر انیس اعشاریہ پانچ ملین ڈالرز خرچ کیے جائیں گے اور اتنی خطیر رقم صرف کرنے کا مقصد دنیائے ٹیکنالوجی میں جاپان کو اس کے مقام پر واپس لانا ہے۔

واضح رہے کہ الیکٹرانک مصنوعات کے میدانوں میں جاپان کو چین اور جنوبی کوریا جیسے بڑے حریفوں کا سامنا ہے جس سے جاپانی ٹیکنالوجی مارکیٹ بڑے پیمانے پر متاثر ہوئی ہے۔