Friday, March 29, 2024

جاپان میں گاڑی میں تبدیل ہونے والا روبوٹ تیار

جاپان میں گاڑی میں تبدیل ہونے والا روبوٹ تیار
April 26, 2018
ٹوکیو ( 92 نیوز) ٹرانسفارمرز  مووی کے روبوٹ حقیقت بن گئے، جاپان کے سائنسدانوں نے منفرد ایجاد جے ڈی رائیڈ نامی روبوٹ تیار کر کے سب کو حیران کر دیا۔ روبوٹ 12.1فٹ بلند ہے اور خود کو ایک کار گاڑی میں تبدیل کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے جو 100 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی ہے ۔ اس گاڑی میں ایک شخص سوار ہوسکتا ہے ، یہ روبوٹ کافی مہنگا ہے  اسی وجہ سے فی الحال اسے فلم انڈسٹری کیلئے متعارف کرایا گیا ہے۔