Wednesday, May 8, 2024

جاپان میں پہلی سہ ماہی کے دوران اقتصادی شرح نمو توقع سے زائد رہی

جاپان میں پہلی سہ ماہی کے دوران اقتصادی شرح نمو توقع سے زائد رہی
June 9, 2015
ٹوکیو (ویب ڈیسک) جاپانی حکام نے کہا ہے کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران اس کی اقتصادی شرح نمو توقع سے زیادہ رہی تاہم ماہرین نے کہا ہے کہ یہ شرح نمو عارضی بھی ہو سکتی ہے۔ کابینہ آفس کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق جنوری سے مارچ کے دوران ملکی اقتصادی شرح نمو میں پچھلی سہ ماہی کی نسبت ایک فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ حکام نے کہا کہ بہتر اعدادو شمار معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی اقدامات کا نتیجہ ہے تاہم گھروں کی قیمتوں میں کمی کی صورتحال رہی۔