Friday, May 17, 2024

جاپان میں طیارہ رہائشی آبادی پر گرنے سے3افراد ہلاک ہو گئے

جاپان میں طیارہ رہائشی آبادی پر گرنے سے3افراد ہلاک ہو گئے
July 26, 2015
ٹوکیو (ویب ڈیسک) جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ایک چھوٹا طیارہ آبادی پر گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔ جاپانی میڈیا کے مطابق طیارہ چوفو ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد بے قابو ہو کر رہائشی علاقے میں جا گرا جس سے تین عمارتیں اور دو گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔ تباہ شدہ طیارے کے ملبے سے ایک شخص کو بیہوشی کی حالت میں نکال لیا گیا جبکہ تباہ ہونے والی ایک عمارت کے ملبے سے بھی ایک خاتون کو نکال لیا گیا ہے، حادثے کی وجوہات کا علم نہیں ہو سکا۔