Thursday, March 28, 2024

جاپان میں سمندری طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 49 ہو گئی

جاپان میں سمندری طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 49 ہو گئی
October 14, 2019
ٹوکیو ( 92 نیوز)  جاپان میں سمندری طوفان کی تباہ کاریاں جاری ہیں ، خوفناک طوفان ہیگی بِس نے ہر شے کوتہس نہس کر ڈالا ہے ، طوفان کے باعث 49 افراد ہلاک، 200 سے زائد زخمی ہو گئے ۔ لاتعداد مکانات، گاڑیاں اور بلٹ ٹرینز زیرآب آگئیں۔ جاپان میں سمندری آفت نے تباہی مچادی ، طاقتور طوفان ہیگی بیس کا زور تاحال برقرار ہے ، 144 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے ہر شے کو تہس نہس کرڈالا۔ موسلادھار بارشوں سے نگانو، نی گاتا، می یاگی، فوکوشیما، ایبراکی شدید متاثر ہوئے ہیں ، جہاں بیس دریاؤں میں طغیانی آچکی ہے ، سیکڑوں گاڑیاں، مکانات اور بلٹ ٹرینز سیلابی پانی میں ڈوب گئی ہیں۔ امدادی کارروائیوں میں ایک لاکھ دس ہزار رضا کاروں کے علاوہ 31 ہزار فوجی بھی شامل ہیں ، لاکھوں افراد عارضی پناہ گاہوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔ ہیگی بیس جاپان میں چھ عشروں بعد آنے والا طاقتور ترین طوفان ہے، جس کی وجہ سے جاپانی معیشت کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔