Tuesday, May 7, 2024

جاپان میں تلوار بازی کے ماہر ایساؤ میشی اور روبوٹ میں دلچسپ مقابلہ

جاپان میں تلوار بازی کے ماہر ایساؤ میشی اور روبوٹ میں دلچسپ مقابلہ
June 11, 2015
تلوار بازی کے ماہر اور روبوٹ میں تلوار بازی کے دلچسپ مقابلے کی ویڈیو مقبول، روبوٹ کی مہارت پر ناظرین حیرت میں مبتلا جاپان (ویب ڈیسک) جاپان میں تلوار بازی کے ماہر اور روبوٹ میں تلوار بازی کے دلچسپ مقابلے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ روبوٹ نے بھی تلوار سے ایسے نشانے لگائے کہ سب حیران رہ گئے۔ جاپان کے تلوار بازی کے ماہر ایساؤ میشی اور ایک روبوٹ کے درمیان تلوار بازی کا مقابلہ ہوا۔ دونوں میں پانچ مقابلے ہوئے جن میں پھولوں، پھلوں اور ایک پودے کے تنے کو ترچھا کاٹنے کا مقابلہ شامل تھا۔ روبوٹ کی تلوار کے وار ایسے نشانے پر لگے کہ سب حیرت میں مبتلا ہو کر رہ گئے۔ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ کسی روبوٹ نے انسان کے مدمقابل تلوار چلانے کے فن کا مکمل مہارت کے ساتھ مظاہرہ کیا ہے۔ اس دلچسپ ویڈیو کو اب تک دو لاکھ افراد سوشل میڈیا پر دیکھ چکے ہیں۔