Friday, May 3, 2024

جاپان میں 54برس بعد نومبر میں برف باری

جاپان میں 54برس بعد نومبر میں برف باری
November 24, 2016

ٹوکیو (ویب ڈیسک) جاپان میں آج 54 برسوں میں پہلی بار نومبر میں برف باری ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق جاپان میں نومبر میں برف باری اس لیے بھی غیرمعمولی واقعہ ہے کیونکہ عموماً نومبر کا مہینہ سرد تو ہوتا ہے مگر برف باری نہیں ہوتی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دارالحکومت ٹوکیو میں گزشتہ پچاس سے زائد برسوں میں آج پہلی مرتبہ زمین پر برف پڑی دکھائی دی۔

سرد ہواوں کی وجہ سے دارالحکومت ٹوکیو میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کئی درجے نیچے ہونے کی وجہ سے برف دیر تک سڑکوں پر پڑی رہی۔ جاپانی محکمہ موسمیات کے مطابق ٹوکیو کے شمال مغربی پہاڑی علاقوں میں زیادہ برف باری ہوئی تاہم شہر میں بھی دو سینٹی میٹر تک برف باری ریکارڈ کی گئی۔

برف باری کے نتیجے میں متعدد ٹرینیوں کے تاخیر کا شکار ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے 1962ءکے ماہ نومبر میں ٹوکیو کے وسطی حصے میں برف باری ہوئی تھی۔