Friday, April 19, 2024

جاپان میں 500 سال پرانے شُوری کیسل کو آگ نے تباہ کر کے رکھ دیا

جاپان میں 500 سال پرانے شُوری کیسل کو آگ نے تباہ کر کے رکھ دیا
October 31, 2019
 ٹوکیو (92 نیوز) جاپان میں 500 سال پرانے شُوری کیسل کو آگ نے تباہ کر کے رکھ دیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ خبر ایجنسی کے مطابق حادثہ جاپان کے جنوبی جزیرے اوکی ناوا میں پیش آیا۔ شُوری کیسل کا شمار یونیسکو کی ورلڈ ہیرٹیج سائٹس میں ہوتا ہے۔ اس مشہور سیاحتی مقام پر آگ صبح کے وقت لگی جس نے اس کا بنیادی ڈھانچہ تباہ کر دیا ہے۔ قریبی رہائشیوں کو ان کے گھروں سے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔ جب کہ کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ فائر فائٹرز نے گھنٹوں کی محنت کے بعد آگ پر قابو پایا۔