Saturday, April 20, 2024

جاپان میں 46 ویں موٹر شو کا آغاز ہو گیا

جاپان میں 46 ویں موٹر شو کا آغاز ہو گیا
October 25, 2019
ٹوکیو (92 نیوز) جاپان میں 46 ویں موٹر شو کا آغاز ہو گیا، شاندار شو میں مستقبل کی جدید ترین گاڑیاں پیش کی گئیں۔ نمائش میں کار بنانے والی 180 کمپنیاں موجود ہیں۔ جنہوں نے جدید ترین الیکٹرک گاڑیاں اور خود کار پارکنگ کے نظام سے لیس جیسے نظام سے لیس ماڈل متعارف کروائے۔ اس موٹر شو کا شمار کسی وقت میں دنیا کے 5 بڑے آٹو شوز میں ہوتا تھا لیکن اب اس مقبولیت میں کافی کمی آ چکی ہے اور یہاں آنے والے لوگوں کی تعداد میں بھی کمی ہوئی ہے۔ منتظمین مستقبل میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو متوجہ کرنے کے لیے تھیم ایگزیبیشن کے انعقاد کی منصوبہ کر رہے ہیں۔