Monday, September 16, 2024

جاپان ماﺅنٹ فوجی چوٹی سر کرنے والوں کو وائی فائی کی سہولت دے گا

جاپان ماﺅنٹ فوجی چوٹی سر کرنے والوں کو وائی فائی کی سہولت دے گا
July 9, 2015
ٹوکیو (ویب ڈیسک) جاپان نے اعلان کیا ہے کہ ملک کی سب سے اونچی چوٹی ماﺅنٹ فوجی کو سر کرنے والوں کےلئے اب مفت وائرلیس انٹرنیٹ دستیاب ہو گا۔ یہ نئی سروس دس جولائی کو شروع ہوگی اور ستمبر تک جاری رہے گی۔ پہاڑ کی چوٹی سمیت آٹھ مقامات میں وائی فائی ہاٹ سپاٹ دستیاب ہوں گے۔ جاپانی حکام کے مطابق امریکی اور یورپی سیاحوں نے بڑی تعداد میں درخواست کی تھی اور وہ یہ امید کر رہے ہیں کہ وہ اس سہولت کی مدد سے زیادہ لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کر سکیں گے۔ ایک سیاحتی اہلکار کا کہنا ہے کہ لوگ اس سروس کے ذریعے نہ صرف بیرون ملک میں رہنے والوں کو ماو¿نٹ فوجی کے پرکشش مقامات کے بارے میں بتا سکتے ہیں بلکہ تحفظ کو یقینی بنانے اور موسم اور دیگر معلومات حاصل کرنے کےلئے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ مقامی حکام نے یہ نئی سروس قائم کرنے کےلئے ایک ٹیلی کام کمپنی کے ساتھ مل کر کام کیا۔