Friday, May 10, 2024

جاپان، سمندری طوفان ” ہیگی بیس“کی تباہی، ہلاکتیں 35 ہوگئیں

جاپان، سمندری طوفان ” ہیگی بیس“کی تباہی، ہلاکتیں 35 ہوگئیں
October 14, 2019
ٹوکیو (92 نیوز) جاپان میں سمندری آفت نے ہرطرف تباہی مچادی، خوفناک طوفان” ہیگی بیس“ سے ہلاکتوں کی تعداد 35 ہو گئی جبکہ 20 سے زائد لاپتہ ہیں، مختلف حادثات میں 170 سے زائد افراد زخمی ہو گئے، لاتعداد مکانات زیرآب آگئے اور لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہیں۔ موسلادھار بارشوں نے نگانو،نی گاتا، می یاگی، فوکوشیما، ایبراکی کو شدید نقصان پہنچایا، متعدد دریائوں میں طغیانی آچکی ہے، جس کی وجہ سے لاتعداد مکانات زیر آب آگئے۔ امدادی کارروائیوں میں 27ہزار فوجی اور پولیس اہلکار حصہ لے رہے ہیں،کئی مقامات پر ہیلی کاپٹروں کی مدد بھی لی جارہی ہے، لاکھوں افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کیا جا چکا ہے۔ ہیگی بیس جاپان میں چھ عشروں بعد آنے والا طاقتور ترین طوفان ہے، جس نے لاکھوں افراد کو متاثر کیا ہے۔