Saturday, May 18, 2024

جاوید ہاشمی،مشاہد اللہ اور مرتضیٰ عباسی کوفیصلہ نوازشریف کیخلاف آنے کی توقع تھی

جاوید ہاشمی،مشاہد اللہ اور مرتضیٰ عباسی کوفیصلہ نوازشریف کیخلاف آنے کی توقع تھی
December 24, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر مشاہد اللہ ، جاوید ہاشمی اور مرتضیٰ عباسی کو فیصلہ نواز شریف کے خلاف آنے کی توقع تھی۔ ایک صحافی کے سوال کہ فیصلے سے کیا امید ہے کے جواب میں مشاہد اللہ نے  غالب کا شعر سنا دیا  کہ ’’ جب توقع ہی اٹھ گئی غالب ، پھر کسی سے توقع کیا کرے کوئی ۔ مشاہد اللہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے خلاف کیس کوئی نہیں ،سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، پچھلے فیصلے کا مقصد نواز  اور مریم کو الیکشن سے آؤٹ کرنا تھا تا کہ الیکشن میں صرف ایک کھلاڑی ہو  لیکن  عوام آج بھی نواز شریف کے ساتھ ہیں، نواز شریف کو ایک ہی صورت میں شکست دی جا سکتی ہے کہ عوامی حمایت کم ہو۔ جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے ملک اور جمہوریت کیلئے قربانی دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ عباسی کا کہنا تھا کہ  امید نہیں کہ نواز شریف سرخرو ہوں گے ، ایک اللہ کی ذات بھی ہے جو انصاف دینے والی ہے ۔