Saturday, May 11, 2024

جاوید میانداد نے قوم کے مسائل حل کرنیکا فارمولہ پیش کر دیا

جاوید میانداد نے قوم کے مسائل حل کرنیکا فارمولہ پیش کر دیا
May 9, 2020

لاہور ( 92 نیوز) جاوید میانداد  نے قوم کے مسائل حل کرنے کا فارمولہ پیش کردیا ، سابق کرکٹ کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر نے آئی ایم ایف کا قرضہ اتارنے کی مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے فنڈ جمع کرانے کی اپیل کردی۔

جاوید میانداد  نے 92 نیوز کی ٹرانسمیشن میں وزیراعظم سے وقت مانگ لیا ، کہا ان کے پاس قرض اتارنے کا فارمولہ موجود ہے مگر اس دن وزیراعظم نے لفٹ نہ کرائی تو میانداد نے ویڈیو پیغام میں فارمولا پیش کردیا۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر جاوید میانداد نے آئی ایم ایف کا قرضہ اتارنے کی ٹھان لی اور ویڈیو بیان میں کہا وہ اوور سیز پاکستانیوں سے اپنے ملک کیلئے بھیک مانگ رہے ہیں، وہ بینک اکاؤنٹ کھولیں گے اور کسی کو ہاتھ بھی نہیں لگانے دیں گے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نے مزید کہا جنہوں نے پیسہ کھایا اب کھانا چھوڑ دیں، اپنی آخرت کی فکر کریں اور پیسہ قوم کو واپس کردیں تاکہ وہ حقداروں تک پہنچ سکے۔

جاوید میانداد نے تو فارمولہ پیش کردیا کیا اب اوور سیز پاکستانی ان پر اعتماد کرتے ہوئے ان کے بینک اکاؤنٹ میں پیسہ جمع کرانا شروع کردیں گے یا نہیں اس کیلئے تھوڑا انتظار کرنا پڑے گا۔