Monday, May 13, 2024

جاوید میانداد نے بھارت کو کرکٹ کیلئے غیر محفوظ ملک قرار دیدیا

جاوید میانداد نے بھارت کو کرکٹ کیلئے غیر محفوظ ملک قرار دیدیا
December 28, 2019
کراچی ( 92 نیوز) بھارت میں شہری قوا نین میں تبدیلی کے خلاف پاکستان کے سابق لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد  بھی میدان میں آگئے ، سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا ہے کہ آئی سی سی تمام ممالک کو بھارت میں کرکٹ کھیلنے سے روکے ، جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ پاکستان نہیں بلکہ بھارت کھیلوں کے لیے غیر محفوط ملک ہے۔ بھارت کے کشمیریوں پر مظالم اور شہری قوانین میں ترمیم   کیخلاف پاکستانی لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد بھی میدان میں آگئے ،سابق پاکستانی بلے باز نے بھارت کو کرکٹ کے لیے غیر محفوظ ملک قرار دیدیا۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ اس  وقت بھارت میں جیسے حالات ہیں اس کے پیش نظر تمام پروفیشنل ٹیموں کو بھارت نہیں جانا چاہیے  میں آئی سی سی سے بھی مطالبہ کرتا ہوں بھارت کو کسی بھی ایونٹ میں مدعو نہ کیا جائے ۔ سابق کپتان نے کہا پاکستان نہیں بلکہ بھارت کھیلوں کے لیے محفوظ ملک نہیں،تمام ممالک کو خبردار کرتا ہوں وہ بھارت کے ساتھ ہر قسم کی کھلیوں کی سرگرمیاں معطل کردے اور  آئی پی ایل کا بھی  بائیکاٹ کریں ۔ جاوید میانداد  کا کہنا تھا بھارت میں جیسے حالات چل رہے ہیں ہم اسپورٹس والوں کو بھی آگے آنا چاہیے،کشمیر اور مسلمانوں کے لیے بھارت میں نفرت کی آگ پھیلی ہوئی ہے۔ بھارت میں ایک متنازعہ بل پاس کیا گیا ہے  جس کے مطابق مسلمانوں کے علاوہ دیگر  رہنے والے غیر ملکی شہریت لے سکیں گے ۔ ادھر اتر پردیش کے پولیس افسر کی بھارتی مسلمانوں کے خلاف فرقہ وارانہ گفتگو کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی، جس میں مسلمانوں کو دھمکیاں دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔ پولیس افسر نے مسلمانو ں کو دھمکاتے ہوئے ہر گھر کے آدمی کو جیل میں ڈالنے کی دھمکی دے ڈالی۔ راہول نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کا متنازع شہریت کا قانون 2016 کی نوٹ بندی سے بھی زیادہ تباہ کن ثابت ہوگا۔ دوسری جانب متنازعہ قانون کیخلاف گوگل، فیس بک، اوبر اور ایمازون میں کام کرنے والے بھارتیوں نے کھلا خط لکھ ڈالا۔ خط میں متنازعہ قانون کو فاشٹ قرار دے دیا۔ خط میں سندر پیچائی، مکیش امبانی اور ستیا ناڈیلا سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ کھل کر بھارتی حکومت کے فاشٹ اقدامات کی مذمت کریں۔