Friday, May 17, 2024

جاوید لطیف کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے ، چودھری سرور

جاوید لطیف کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے ، چودھری سرور
March 14, 2021

لاہور (92 نیوز) گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا جاوید لطیف کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے۔

چودھری سرور نے میڈیا گفتگو میں کہا یہ بات درست ہے کہ پاکستان کی سالمیت ہم سب پر فرض ہے۔ ہر ایک کی جان و مال کی ذمہ داری ہماری حکومت کی ہے۔ جاوید لطیف کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے۔ جو فیصلے عدالتیں کرتی ہیں ہم اس کو تسلیم کرنے کے پابند ہوتے ہیں۔ پنجاب میں کسی قسم کا ووٹ آف نو کانفیڈنس نہیں ہو گا۔ ذوالفقار علی بھٹو کا جوڈیشل قتل کیا گیا۔

گورنر پنجاب نے کہا جب بھی کوئی فیصلہ کرتا ہوں سب سے پہلی ترجیح ملک ہوتی ہے۔ پوری دنیا میں سیاستدانوں پر آوازیں اٹھ رہی ہے۔ اوپن بیلٹ پر اپوزیشن کیوں نہیں مانی۔ انہوں نے کہا کورونا وائرس پھیل رہا ہے اس پر قابو کرنا ہے۔