Thursday, March 28, 2024

میاں جاوید اقبال کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

میاں جاوید اقبال کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
December 22, 2018
لاہور ( 92 نیوز)دوران حراست میں دل کے دورے سے انتقال کر جانے والےسرگودھا یونیورسٹی لاہور کیمپس کے سی ای او میاں جاوید کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ ای ایم ای سوسائٹی میں نمازجنازہ کے بعدانہیں مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔ سرگودھا یونیورسٹی لاہور کیمپس میں مالی بے ضابطگیوں  پرنیب نے میاں جاوید کوحراست میں لیاتھا، نیب نے دوماہ بعدعدالت کے حکم پرانہیں کیمپ جیل منتقل کیا،میاں جاویدکوگزشتہ روز کیمپ جیل میں دل کادورہ پڑا،جس پرانہیں سروسز اسپتال منتقل کیاگیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔ میاں جاوید کی نماز جنازہ میں ان کے رشتے داروں ، دوست احباب ، وکلاء سمیت ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔ دوسری جانب میاں   جاوید اقبال کی ہتھکڑی میں موت کے معاملے پر ابتدائی انکوائری رپورٹ مکمل کر لی گئی ۔ ڈی آئی جی جیل خانہ جات ملک مبشر کے مطابق جیل حکام نے جاوید اقبال کو بغیر ہتھکڑی پولیس کے حوالے کیا، ہیڈکانسٹیبل محمد اعظم ، کانسٹیبل عمران اور کانسٹیبل خلیل نے اسپتال کی ایمرجنسی میں ہتھکڑیاں لگائیں ۔ میاں جاوید کا آبائی علاقہ شرقپور شریف ہے جب کہ وہ 7 بہن بھائیوں میں سب سے بڑے اور غیر شادی شدہ تھے۔