Thursday, May 2, 2024

جاوا سافٹ ویئرز استعمال کرنیوالے صارفین کیلئے وائرس حملے کا انتباہ

جاوا سافٹ ویئرز استعمال کرنیوالے صارفین کیلئے وائرس حملے کا انتباہ
December 23, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) جاوا سافٹ ویئر استعمال کرنے والے لاکھوں صارفین کو خبردار کیا گیا ہے کہ سافٹ ویئر کی نئی اپ ڈیٹس میں شامل ایک نقص کی وجہ سے ان کے کمپیوٹرز کو میلویئر یا وائرس کا خطرہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی تجارتی کمیشن کی تحقیقات کے بعد جاوا سافٹ ویئر فروخت کرنے والی کمپنی اوریکل نے اپنی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا صارفین پر یہ وارننگ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اگرچہ ایسا کر کے اوریکل بڑے جرمانے سے بچ گئی ہے لیکن کمپنی نے سرکاری طور پر کسی بے ضابطگی کا اعتراف نہیں کیا۔ امریکی ٹریڈ کمیشن کے مطابق اوریکل کو 2010ءسے معلوم تھا کہ جاوا سٹینڈرڈ ایڈیشن میں سکیورٹی کے حوالے سے سنگین نقص تھے۔