Thursday, April 25, 2024

جانوروں کو دیا جانیوالاچارہ سائیلج ، دودھ میں  زہریلے اجزا کا باعث بنتاہے: پنجاب ڈیری ڈویلپمنٹ

جانوروں کو دیا جانیوالاچارہ سائیلج ، دودھ میں  زہریلے اجزا کا باعث بنتاہے: پنجاب ڈیری ڈویلپمنٹ
January 11, 2017
لاہور(92نیوز)دودھ میں پائے جانیوالے زہریلے اجزا کا اصل سبب جانوروں کو دیا جانیوالا چارہ، سائیلج ہے جو انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ہے۔ تفصیلات کےمطابق دودھ میں ملاوٹ کا شور ہر جانب سننے میں آ رہا ہے فوڈ اتھارٹی اور محکمہ لائیوسٹاک کی جانب سے کارروائیاں بھی کی جارہی ہیں لیکن پنجاب ڈیری ڈویلپمنٹ کی سی ای او سائرہ افتخار نے نیا انکشاف کر دیا ہے۔ کہتی ہیں کہ جانوروں کی خوراک کے طور پر استعمال ہونے والے سائیلج کے باعث جانوروں کے دودھ میں فارمالین اور سوڈیم کلورائیڈ پایا گیا ہے جبکہ الفاٹاکسن کی مقدار ستر فیصد پائی گئی جو دودھ میں اعشاریہ سات فیصد سے زائد نہیں ہونی چاہیے الفاٹاکسن دودھ کو ابالنے سے بھی ختم نہیں ہوتا اور اس کے باعث متعدد بیماریاں بھی لاحق ہوتی ہیں۔ دودھ بنیادی ضرورت ہے لیکن اس کی تیاری میں استعمال ہونے والے زہریلے اجزاءکے انکشاف کے بعد سرکاری اداروں کی جانب سے اس کو روکنا ایک بڑا چیلنج بن گیا ہے۔