Thursday, April 25, 2024

جاندار ماحولیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے سے قاصر ہیں : ماہرین

جاندار ماحولیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے سے قاصر ہیں : ماہرین
November 23, 2016

لاہور(ویب ڈٰیسک )سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ جانداروں کی بہت سی انواع ماحولیاتی تبدیلی کا مقابلہ نہیں کر پا رہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈھائی سو سے زائد پودوں اور جانوروں پر تحقیق سے ظاہر ہوا ہے کہ قدرتی ماحول کے ان جانداروں کے اندر موجود بارشوں کی مقدار اور درجۂ حرارت سے نمٹنے کی صلاحیت سے کہیں زیادہ تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے۔

یہ بھی معلوم ہوا کہ استوائی علاقوں کے جاندار منطقۂ معتدلہ کے جانداروں کے مقابلے پر زیادہ خطرے کی زد میں ہیں۔

بعض جانور بڑھتے ہوئے درجۂ حرارت کا مقابلہ کرنے کے لیے نقلِ مکانی کر کے کسی موزوں علاقے میں چلے جاتے ہیں، لیکن بہت سے ایسے علاقوں میں رہتے ہیں جہاں سے کہیں اور جانا ممکن نہیں، مثال کے طور پر جزیروں اور اونچے پہاڑی سلسلوں میں۔

ماحولیات دانوں نے حساب لگایا کہ جاندار وقت کے ساتھ اپنا ماحول کس حد تک تبدیل کرتے ہیں اور پھر اس کا تقابل ماحولیاتی تبدیلی کے تحت بڑھتے ہوئے درجۂ حرارت سے کیا گیا۔

انھوں نے پودوں اور جانوروں کی 266 انواع کا تجزیہ کیا جن میں حشرات، جل تھلیے، پرندے، ممالیہ اور رینگنے والے جانور شامل تھے۔