Monday, September 16, 2024

جان کیری کا ایران اور چینی ہم منصبوں سے رابطہ، خطے کی صورتحال اور ایران، سعودی عرب تعلقات پر تبادلہ خیال

جان کیری کا ایران اور چینی ہم منصبوں سے رابطہ، خطے کی صورتحال اور ایران، سعودی عرب تعلقات پر تبادلہ خیال
January 8, 2016
واشنگٹن (ویب ڈیسک) شمالی کوریا کی جانب سے ہائیڈروجن بم کے تجربے کے بعد امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا ایران اور چین کے ہم منصبوں سے رابطہ کیا۔ انہوں نے خطے کی صورتحال اور ایران، سعودی عرب تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی وزیر خارجہ نے شمالی کوریا، ایران اور شام کی خانہ جنگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے ہائیڈروجن بم کا تجربہ عالمی امن کے لیے خطرہ ہے۔ چین کے ساتھ مل کرآئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ چین نے بھی امریکا کے ساتھ مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا دنیا کے امن کی خاطر ہم امریکا کے ساتھ ہیں۔ جان کیری نے ایرانی وزیر خارجہ سے ہونے والی گفتگو کے حوالے سے بتایا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان جاری کشیدگی سے خطے کی صورتحال مزید بگڑ رہی ہے۔ ایران سے کہا ہے کہ کشیدگی میں کمی کے لیے عملی اقدام اٹھائے۔ جان کیری کا مزید کہنا تھا کہ ایران  کے ساتھ ایٹمی  معاہدے پر مکمل عمل کیا جائے گا۔