Saturday, May 18, 2024

جان کیری کا ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل نکالنے پر زور

جان کیری کا ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل نکالنے پر زور
January 5, 2016
واشنگٹن (ویب ڈیسک) نمرالنمر کی پھانسی کے بعد ایران اور سعودی عرب کے تعلقات میں پیدا ہونے والی کشیدگی نے خطے کو گومگو  کی حالت سے دوچار کر دیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان پیدا ہوتی خطرناک صورتحال دنیا کے امن کے لیے سوالیہ نشان بنتی جا رہی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ کرتے ہوئے موجودہ صورتحال کا مذاکرات کے ذریعے حل نکالنے پر زور دیا ہے۔ جان کیری کا مزید کہنا تھا کہ امریکا دونوں ممالک کے درمیان قریبی اور دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے۔ دونوں ممالک کو کشیدگی سے اجتناب کرنا چاہیے۔